Thursday , January 17 2019

گرمی کی وجہ سے اسکولی اوقات میں کمی کا امکان

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : مارچ کے آغاز کے ساتھ ہی ریاست میں شدید گرمی کی وجہ سے حکومت کے 15 مارچ سے ہی اسکولی اوقات کو گھٹا کر نصف کرنے کے امکانات ہیں اور یہ فیصلہ شدید گرمیوں کی وجہ سے کئے جانے کی اطلاع ہے اور اس بات کی بھی اطلاع ہے کہ اس مناسبت سے محکمہ اسکولی تعلیم نے حکومت کو سفارشات بھی روانہ کردی ہیں ۔ نصف یوم کے اسکول سے متعلق عہدیداران خاموشی اختیار کئے ہوئے تھے مگر مختلف اساتذہ تنظیموں کی جانب سے عہدیداران کو یادداشتیں پیش کی جانے پر اس مسئلہ کو وزیرتعلیم سے رجوع کیا گیا ہے اور اس مناسبت سے 15 مارچ سے نصف یوم کے اسکولس منعقد کئے جانے کے امکانات ہیں ۔ واضح ہو کہ 15 مارچ سے ہی ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات بھی منعقد ہونے والے ہیں ۔بتایا جاتا ہے کہ اس سال گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا ۔ اس سلسلہ میں احتیاطی اقدامات کے طور پر اسکول کے اوقات میں کمی کا امکان ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT