Thursday , January 18 2018
Home / جرائم و حادثات / گرم تیل کی زدمیں ایک کمسن لڑکا فوت

گرم تیل کی زدمیں ایک کمسن لڑکا فوت

حیدرآباد /15 جنوری ( سیاست نیوز ) گرم تیل کے برتن کی زد میں آکر ایک کمسن لڑکا فوت ہوگیا ۔ منگل ہاٹ پولیس حدود میں یہ دلسوز واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 4 سالہ مکیش فوت ہوگیا ۔ مکیش جنسی چوراہے علاقہ کے ساکن رمیش کا بیٹا تھا ۔ کل شام چار بجے یہ کمسن لڑکا کھیل کے دوران اپنے مکان میں موجودہ گرم تیل کے برتن کی زد میں آکر شدید جھلس گیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT