Saturday , January 19 2019

گرم پانی سے جھلس جانے والے کمسن کی موت

حیدرآباد ۔ 25 نومبر (سیاست نیوز) گرم پانی کی زد میں آکر کمسن لڑکا فوت ہوگیا۔ منگل ہاٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایاجاتا ہیکہ 11 سالہ سدھارت جو اندرا نگر علاقہ کے ساکن سرینواس کا بیٹا تھا، یہ لڑکا 19 نومبر کو گرم پانی سے بھرے ہوئے برتن کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہا تھا کہ اس دوران گرم پانی کی زد میں آکر شدید جھلس گیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس منگل ہاٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT