Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / گرم پانی سے شیر خوار بچے کی موت

گرم پانی سے شیر خوار بچے کی موت

حیدرآباد /11 فروری ( سیاست نیوز ) دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آئے افسوسناک واقعہ میں ایک شیرخوار لڑکا گرم پانی کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق نکھیل عمر 14 ماہ دنڈیگل علاقہ کے ساکن راج شیکھر کا بیٹا تھا ۔ جو 9 فروری اپنے مکان میں کھیل رہا تھا کہ گرم پانی کے برتن کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی علاج کے دوران کل رات موت واقعہ ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT