Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / گروناتھ ریڈی کے فرزند اور دختر کا کانگریس میں شمولیت کا ارادہ

گروناتھ ریڈی کے فرزند اور دختر کا کانگریس میں شمولیت کا ارادہ

رکن اسمبلی کوڑنگل اے ریونت ریڈی سے ملاقات
حیدرآباد۔12جنوری(سیاست نیوز) سابق رکن اسمبلی تلنگانہ راشٹر سمیتی مسٹر گروناتھ ریڈی کے فرزند اور دختر کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گے۔ رکن اسمبلی کوڑنگل مسٹر اے ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے گروناتھ ریڈی کے فرزند اور دختر نے کہا کہ وہ کانگریس میں شمولیت کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ حلقہ اسمبلی کوڑنگل میں ریاستی وزیر کے بھائی پٹنم مہندر ریڈی اراضیات کی معاملتوں میں ملوث ہیں اور وہ اس طرح کی پارٹی کو کوڑنگل میں فروغ دینے کے مخالف ہیں ۔ اس کے برعکس گروناتھ ریڈی جنہوں نے رکن اسمبلی مسٹر اے ریونت ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کے بعد تلنگانہ راشٹر سمیتی میں شامل ہوچکے ہیں انہیں نریندر ریڈی کا قریبی رفیق سمجھا جاتاہے ۔بتایاجاتاہے کہ گروناتھ ریڈی کے فرزند اور دختر اپنے حامیوں کی بڑی تعداد کے ساتھ سنکرانتی کے بعدکانگریس میں شمولیت کا اعلان کریں گے اور اس موقع پر کوڑنگل میں بڑا جلسہ عام بھی منعقد کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT