Tuesday , August 21 2018
Home / پاکستان / گرونانک جینتی منانے 2600 ہندوستانی سکھ پاکستان میں

گرونانک جینتی منانے 2600 ہندوستانی سکھ پاکستان میں

لاہور ۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) 2600 سے زیادہ ہندوستانی سکھ یاتری آج گرونانک جینتی تقاریب میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے۔ صدرنشین ایواہوئی ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ صدیقی فاروق نے سکھ یاتریوں کا واگھا ریلوے پر استقبال کیا۔ بعدازاں فوری وہ بابا گرونانک کے مقام پیدائش ننکانہ صاحب روانہ ہوگئے۔ روزنامہ ڈان کی اطلاع کے بموجب بابا گرونانک کی جو سکھ مت کے بانی ہیں، یوم پیدائش تقاریب کا آغاز 2 نومبر سے ہوا۔ ننکانہ صاحب پر 4 نومبر کو اہم ترین تقریب منعقد ہوگی جہاں یاتری مذہبی رسومات ادا کریں گے۔ بعدازاں وہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہوں گے اور 9 نومبر کو لاہور واپس ہوں گے۔ 11 نومبر ان کی ہندوستان واپسی مقرر ہے۔

TOPPOPULARRECENT