Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گرونانک پبلک اسکول بیدر میں تقسیم انعامات پروگرام

گرونانک پبلک اسکول بیدر میں تقسیم انعامات پروگرام

بیدر /17 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گرونانک پبلک اسکول بیدر میں 19 جنوری کو تقسیم انعامات تقاریب مقرر ہے۔ شری پرکاش سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع بیدر اور ڈاکٹر سی ایس پاٹل رجسٹرار گلبرگہ یونیورسٹی مہمان خصوصی اور شری ریون سدپا ڈپٹی رجسٹرار گلبرگہ یونیورسٹی کے ہمراہ ڈاکٹر ہری کرشنا سنگھ ایچ او ڈی اعزازی مہمان کی حیثیت سے شریک تقاریب رہیں گے۔ 20 جنوری کو شام پانچ بجے اسکول ہذا کے احاطہ میں ہی یوم سالانہ منعقد کیا جائے گا۔ سردار بلبیر سنگھ صدر سری نانک جھرہ صاحب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ اس پروگرام میں پروفیسر ایس آر نرنجیا وائس چانسلر گلبرگہ یونیورسٹی، سنجیو کمار ہنچاٹے پرنسپل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج، ڈاکٹر سی چننا ڈائرکٹر بی آر آئی ایم ایس مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے، جب کہ سردار بلبیر سنگھ صدارت کریں گے۔ مسرز پون پریا پرنسپل، مونیکا ولسن نائب پرنسپل، محترمہ عارفہ ہادی صدر معلمہ اور محترمہ ریشما کور نائب صدر گرونانک تعلیمی ادارہ نے اولیائے طلبہ اور سرپرستوں سے ہر دور پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT