Friday , April 20 2018
Home / ہندوستان / گروویور میں آر ایس ایس کارکن کا قتل

گروویور میں آر ایس ایس کارکن کا قتل

گرویور( کیرالا) ۔ 12نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آر ایس ایس کے کارکن کو مبینہ طور پر سی پی آئی (ایم) کارکنوںنے آج دوپہر گرویور میں موت کے گھاٹ اتاردیا ۔ مہلوک 23سالہ آنندن موٹر سیکل پر سوار تھا جس پر سی پی آئی ایم کارکنوں نے حملہ کردیا جو کار میں سوار تھے ۔ حالانکہ اسے دواخانہ منتقل کیا گیا لیکن اس کی جان نہیں بچائی جاسکی ۔ پولیس کے بموجب آنندن برہماکلم کا متوطن تھا ۔ اس پر 2013ء میں ایک سی پی آئی ایم کارکن کے قتل کے الزام میں مقدمہ زیر دوران تھا ۔ بی جے پی نے الزام عائد کیا کہ 120بی جے پی کارکنوں میں سے 84 صرف کنور میں ہلاک کئے گئے ہیں ۔ 2001سے اب تک کیرالا میں 120 افراد کو ہلاک کیا گیا ہے ۔

کرناٹک اسمبلی اجلاس میں حکومت کو پریشان کرنے کی سازش
بیلگاوی( کرناٹک) ۔12نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک مقننہ کا سرمائی اجلاس جو کل سے شروع ہوگا امکان ہے کہ طوفانی ثابت ہوگا ۔ کیونکہ اپوزیشن سدارامیا حکومت کو کئی مسائل بشمول وزیر کے جے جارج کے استعفیٰ کے مطالبہ پر پریشان کرنا چاہتی ہیں ۔ یہ بیلگاوی میں 14واں اور آخری اسمبلی اجلاس ہوگا کیونکہ آئندہ سال کے اوائل میں انتخابات مقرر ہے۔ 10دن طویل اجلاس میں جارج کے استعفیٰ ‘ محکمہ انکم ٹیکس کے سینئر وزیر ڈی کے شیو کمار سے مربوط جائیدادوں پر دھاوے امکان ہے کہ اٹھائے جائیں گے ۔ چیف منسٹر سدارامیا بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پر محکمہ انکم ٹیکس کو پارٹی کے کارکنوں کو ترغیب دینے کیلئے استعمال کرنے کا الزام عائد کررہے ہیں ۔
یہ مسائل امکان ہے کہ علحدہ مذہبی موقف غالب آبادی رکھنے والے لنگایت فرقہ کو عطا کرنے کا مسئلہ بھی اسمبلی اجلاس میں اٹھایا جائے گا جو شمالی کرناٹک میں مقرر ہے ‘ جہاں اس طبقہ کی اکثریت ہے ۔ مہادیوی کے پانی میں شراکت داری کا تنازعہ بھی جو پڑوسی ریاست گوا کے ساتھ ہے امکان ہے کہ اٹھایا جائے گا ۔ جو بل پیش کئے جائیں گے ان میں کرناٹک انسداد صفایا برائے انسانی برے اعمال اور کالا جادو بل شامل ہیں ۔ توقع ہے کہ کرناٹک خانگی طبی انتظامیہ بل جس کے خلاف خانگی ڈاکٹراعلان کرچکے ہیں کہکہ’’  بیلگاوی چلو ‘‘ایک احتجاجی جلوس اسمبلی اجلاس کے دوران نکالا جائے گا ۔ ڈاکٹرس بل کی دفعات کو اپنے لئے انتہائی سخت سمجھتے ہیں ۔ مختلف دیگر مسائل جن پر اپوزیشن حکومت کو آئندہ سال انتخابات سے پہلے نشانہ بنانے کی سوچ رہا ہے کاشتکاروں کا مسئلہ خاص طور پر گنا پیدا کرنے والے کسانوں کے اندیشے شامل ہیں ۔ اسپیکر اسمبلی کے بی کولیوار نے اجلاس سے قبل پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ شمالی کرناٹک کے مسائل کو ترجیح دیں گے جہاں اسمبلی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے ۔

مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی ناکامی ‘ ایس پی کا ردعمل
لکھنو۔12نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چتراکوٹ ( مدھیہ پردیش) اسمبلی ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی ناکامی سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب ہوا بی جے پی کے خلاف چل رہی ہے کیونکہ عوام پارٹی پر برہم ہیں ۔ صدر سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو نے کہا کہ عوام کو بی جے پی پر اعتماد نہیں ہے اور وہ اس پر برہم ہیں ۔ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ نوٹوں کی تنسیخ اور جی ایس ٹی کے پس پردہ کونسا پوشیدہ راز ہے ۔ انتخابی نتائج سے ہوا کا رُخ معلوم ہوتا ہے ۔ گجرات میں بھی بی جے پی کو ناکامی ہوگی ۔ چتراکوٹ ضمنی انتخابات میں کانگریسی امیدوار نیلنچو چترودھی نے برسراقتدار بی جے پی کے شنکردیال ترپاٹھی کو آج چتراکوٹ میں 14ہزار ووٹوں کی اکثریت سے شکست دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT