Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / گروپ آف ڈیتھ میں آج پاکستان کو بنگلہ دیش کا چیلنج

گروپ آف ڈیتھ میں آج پاکستان کو بنگلہ دیش کا چیلنج

بخار میں مبتلا آفریدی کی شرکت غیریقینی ، سرفراز تیار

کولکتہ ۔15مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بیمار ہو گئے۔ شاہد آفریدی  بخار سے متاثر ہیں جس کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ان کی شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیا مینجر آغا اکبر نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کو معمولی بخار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔ شاہد آفریدی نے بخار کے باعث کولکتہ میں پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا، جس کی تصدیق میڈیا منیجر نے بھی کی۔ دوسری جانب ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا کہ شاہد آفریدی میچ سے پہلے فٹ ہو جائیں گے۔بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں جیت کے لئے سخت محنت کرنی ہوگی، بنگلہ دیش کی ٹیم پچھلے ایک سال میں کافی بہتر ہو گئی ہے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان کے حالیہ بیان پر وقار یونس نے کہا کہ شاہد آفریدی نے کوئی متنازعہ بیان نہیں دیا۔سری لنکا کے خلاف اپنے واحد وارم اپ میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی نظریں ٹورنمنٹ میں فتح کے ساتھ آغاز پر مرکوز ہیں۔

پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف پہلا میچ کل کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گیجبکہ پہلے مقابلے سے قبل کپتان شاہد خان آفریدی کو بخار نے گھیر لیا جس کے بعد ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد کپتانی کیلئے تیار ہیں۔ پراکٹس سیشن میں شاہد آفریدی بخار کے باعث شریک نہیں ہوئے اور انہوں نے ہوٹل میں آرام کیا ۔ پاکستان اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کل بنگلا دیش کے خلاف میچ سے کرے گی۔پاکستان کو ایونٹ میں جوتھوڑی سی تشویش کپتان آفریدی کے بخار کی وجہ سے ہے،جس کے باعث وہ آج پریکٹس بھی نہیں کر سکے جوٹیم کے مسائل میں اضافہ کا باعث ہیں لیکن ٹیم کے نائب کپتان نے آفریدی کے غیاب میں ٹیم کی کمان سنبھالنے کی بات کہی ہے۔ پاکستان جو کہ کل یہاں ورلڈ کپ میں اپنا  پہلا مقابلہ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی گی لیکن یہ مقابلہ اس کے لئے سخت آزمائش ہوگا۔

ماضی کے مقابلے بنگلہ دیش کی کارکردگی میں زبردست بہتری آئی ہے۔ پاکستان کیلئے یہ میچ اس لئے بھی سخت ہوگا کیونکہ گذشتہ برس بنگلہ دیش کے خلاف ونڈے سیریز میں 3-0 کی  ہزیمت آمیز شکست ہوئی جبکہ حالیہ ایشیا کپ میں بھی آفریدی الیون کو میزبان نے زیر کیا ۔ سال2016 میں کھیلے گئے  ٹوئنٹی20  میچوں میں بنگلہ دیش کی کارکردگی پاکستان سے بہتر رہی۔ پاکستان نے یکم جنوری2016 سے اب تک7 میچز کھیلے جن میں سے3 جیتے اور 4 میچز میں اسے ناکامی برداشت کرنی پڑی ہے۔ پاکستان کی کامیابی کا تناسب 42.85 فیصد ہے جبکہ بنگلہ دیش نے12 میچز کھیلے جس میں7 فتوحات،4 ناکامیاں اور ایک میچ غیر فیصلہ کن رہا اور بنگلہ دیش کی کامیابی کا تناسب 63.63 فیصد ہے۔ مجموعی طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی اب تک  ورلڈ کپ میچز میں کارکردگی بہتر رہی ہے۔ پاکستان نے 2007 سے لے کر اب تک   ٹوئنٹی20  ورلڈ کپ کے 30 میچز میں حصہ لیا ہے جس میں سے 18میں فتح حاصل کی‘ 11 میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔2009 ء کی پاکستانی ٹیم میں محمد عامر کی واپسی کے علاوہ محمد عرفان اور وہاب ریاض بولنگ شعبہ کو مضبوط کررہے ہیں جبکہ ایشیاء کپ کے برعکس ہندوستان کی وکٹوں پر بیٹنگ کسی قدر آسان ہوگی اور پاکستانی ٹیم جارحانہ اوپنر شرجیل سے بہتر شروعات کی اُمید کررہی ہے ۔ سری لنکا کے خلاف 70 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلنے والے محمد حفیظ کا فارم میں آنا بھی ٹیم کیلئے خوش آئند ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم میں سومیا سرکار کے شاندار فارم کے علاوہ تمیم اقبال کی گزشتہ مقابلہ میں سنچری اعتماد کو بلند کرنے کیلئے کافی ہے ۔ مڈل آرڈر میں شکیب الحسن اور مشفق الرحیم کی موجودگی بھی اہم ہے ۔

TOPPOPULARRECENT