Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / گروپ امتحان کا آج دفتر سیاست میں گرانڈ ٹسٹ اور تیاری پروگرام

گروپ امتحان کا آج دفتر سیاست میں گرانڈ ٹسٹ اور تیاری پروگرام

حیدرآباد ۔ 5 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے گروپ II امتحانات جو 11 اور 13 نومبر کو ریاست بھر میں مقرر ہیں، اس کے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کئے جارہے ہیں۔ اس کے چار پرچے ہیں۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر اتوار 6 نومبر کو گرانڈ ٹسٹ اور امتحان کی تیاری پر گائیڈنس پروگرام صبح 10 تا ایک بجے اور دوپہر 2 تا 5 بجے مقرر ہے۔ جنرل اسٹڈیز، معیشت، تاریخ، سیاسیات اور تلنگانہ پر معلوماتی لکچر ہوگا اور کامیابی کے ٹیکنک بتائے جائیں گے۔ خواجہ تہورالدین اسسٹنٹ ڈائرکٹر تلنگانہ مائناریٹی اسٹڈی سرکل اور ڈاکٹر ناظم الدین کے لکچر ہوں گے۔ ایم اے حمید کے بموجب پبلک سرویس کمیشن امتحان مشق کیلئے تمام امیدواروں کو سوالی پرچے کے ساتھ او ایم آر جوابی شیٹ اور کاربن کاپی دی جائے گی جو بے حد مفید اور معاون ثابت ہوگی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT