Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / گروپ تلنگانہ میں آج II امتحان

گروپ تلنگانہ میں آج II امتحان

تقریباً 8 لاکھ امیدواروں کیلئے 1916 مراکز، خصوصی بسوں کا انتظام
حیدرآباد۔ 10 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے مختلف محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے 11 اور 13 نومبر کو گروپ II امتحانات منعقد ہورہے ہیں جس میں7,89,435 امیدوار شرکت کریں گے۔ گروپ I امتحانات میں 1,032 امیدوار شرکت کریں گے۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے بموجب گروپ II امتحانات کے پرامن انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور ریاست بھر میں 1916 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ امتحانات صبح 10 تا 12:30 بجے دن اور دوپہر 2:30 تا 5 بجے منعقد ہوں گے۔ امیدواروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت سے پہلے مراکز پر پہنچ جائیں۔ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے طلبہ کی سہولت کیلئے 3,000 سے زائد خصوصی بسیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ پی مہیندر ریڈی نے اس ضمن میں مینیجنگ ڈائریکٹر آر ٹی سی جی وی رمنا راؤ اور ریجنل مینیجرس کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں 1,000 تا 1200 خصوصی بسیں مختلف مراکز تک چلائی جائیں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ گروپ II امتحانات میں 145 نابینا امیدوار بھی شرکت کررہے ہیں۔ ان کیلئے حیدرآباد میں سات خصوصی مراکز قائم کئے گئے۔ کمیشن نے امیدواروں کی سہولت کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT