Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سیکنڈ گروپ کے طلبہ میں اسٹڈی میٹریلس کی تقسیم

سیکنڈ گروپ کے طلبہ میں اسٹڈی میٹریلس کی تقسیم

محبوب نگر۔/26اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت اقلیتوں کی ہمہ جہتی ترقی اور خصوصاً تعلیم میدان میں ترقی کیلئے سنجیدہ ہے۔ اقلیتی اسٹڈی سرکلس کا قیام بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقامی ایم ایل اے سرینواس گوڑ نے مائناریٹی اسٹڈی سرکل کے گروپ کے طلباء میں اسٹڈی میٹریل کی تقسیم کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اقلیتوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ریاست بھر میں مائناریٹیز کیلئے اسکولس کا جال بچھا رہے ہیں۔ بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے بھی رقمی امداد اقلیتی طلباء کو فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ حسین مقصود سکریٹری وقف کامپلکس کے مظالم پر صرف دو دن میں اقلیتی اسٹڈی سنٹر قائم کیا گیا جہاں 100 طلباء تریبت حاصل کررہے ہیں۔ 25 نان لوکل طلباء کو ماہانہ 15سو روپئے دیئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر طلبہ میں اسٹڈی میٹریل بھی تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر محمد عبدالعلیم، محمد اقبال محمد ذکی، امتیاز اسحق، غلام غوث، جاوید بیگ اظہر، معراج، نعیم، عبید الرحمن، تقی حسین، ابراہیم قادری، ایم اے حمید مائناریٹی ویلفیر آفیسر، راجیشور و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT