Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / گروپ II جائیدادوں پر تقررات کیلئے 5.5 لاکھ درخواستیںوصول

گروپ II جائیدادوں پر تقررات کیلئے 5.5 لاکھ درخواستیںوصول

حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے 30 دسمبر 2015 کو گروپ

II کی 439 جائیدادوں کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جس کی 9 فروری آخری تاریخ تھی ۔ اس گروپ II کے امتحان کے لیے کُل 5,64,431 امیدواروں نے درخواستیں داخل کیں ۔ ان میں BC(A) طبقہ کے 45966 امیدوار ،  بی سی ( بی ) طبقہ کے 132943 امیدوار ، بی سی ( سی ) طبقہ کے 3794 امیدوار ، بی سی ( ڈی ) طبقہ کے 114863 امیدوار ، بی سی ( ای ) طبقہ کے 23484 امیدوار ، ایس سی طبقہ کے 115689 امیدوار ایس ٹی طبقہ کے 51311 امیدوار اور OC طبقہ کے 76381 امیدوار شامل ہیں ۔ ماہ اپریل میں گروپ II کا امتحان منعقد کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT