Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / گروپ II سرویس امتحانات ملتوی

گروپ II سرویس امتحانات ملتوی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے زیر اہتمام آئندہ ماہ منعقد کئے جانے والے گروپ II سرویس امتحانات ملتوی کردئیے گئے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ آئندہ ماہ 23 اور 24 اپریل کو منعقد ہونے والے گروپ II سرویس امتحانات کو دو ماہ کے لیے ملتوی کردئیے گئے ہیں تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن عہدیداروں کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ حکومت سے صلاح و مشورہ حاصل کرنے کے بعد ہی گروپ II سرویس امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور حکومت سے بات چیت کے بعد ہی آئندہ تواریخ کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ سرکاری ذرائع کے مطابق آر آر بی ( ریلوے رکروٹمنٹ بورڈ ) امتحانات کے پیش نظر سب انسپکٹر پولیس اور پولیس کانسٹبلس تقررات کے لیے منعقد کئے جانے والے امتحانات کو بھی حکومت نے ملتوی کردیا ہے ۔ کانسٹبل تقررات کے لیے 3 اپریل کو امتحان منعقد ہونے والا تھا اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ سب انسپکٹر امتحان میں انگریزی پرچہ کے لیے ویٹیج کے لزوم کو ختم کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT