Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / گروہی تصادم کے 17 مجرمین کو عمر قید

گروہی تصادم کے 17 مجرمین کو عمر قید

راجگڑھ ( مدھیہ پردیش ) ۔ 16 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بیورا ٹاؤن کی ایک عدالت نے سال 2007 میں گروہی تصادم کے دوران ایک شخص کی موت کے سلسلہ میں آج 17 افراد کو عمر قید کی سزا دی ہے ۔ جب کہ پرتشدد تصادم میں ملوث حریف گروپ کے 14 افراد کو بھی 10 سال کی سزا قید سنائی گئی ۔ جس کے باعث ایک شخص کی موت واقع ہوگئی تھی دونوں گروپوں کو یہ سزا کل فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج سمروز خاں نے دی ہے ۔ جب کہ مقامی انتخابات کے سلسلہ میں پر تشدد میں ے دونوں گروپس ملوث پائے گئے اس جھڑپ میں ایک شخص رام پرساد ڈانگی کو گولی مار دی گئی تھی ۔ اسسٹنٹ پبلک پراسیکویٹر دنیش سابو نے آج یہ اطلاع دی ۔ اور بتایا کہ کھجوریہ گاوں کے علاقہ مندر چوک میں انتخابات سے متعلق تنازعہ پر دو حریف گروپوں میں 4 ستمبر 2007 کو تصادم ہوگیا تھا ۔ پولیس نے 37 افراد کے خلاف کیس درج کیا تھا جس میں 4 ملزمین کا انتقال ہوگیا ہے ۔ عدالت نے 17 افراد کو سزائے قید اور فی کس 15,500 روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے جب کہ دیگر افراد کو بری کردیا گیا ۔ علاوہ ازیں حریف گروپ کے 40 کے منجملہ 14 افراد کو 10 سال کی سزائے قید اور فی کس 9 ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔

مالیگاؤں میں 2 بنگلہ دیشی گرفتار
مالیگاؤں ۔ 16 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع ناسک کے مالیگاؤں ٹاون میں 2 بنگلہ دیشی شہریوں کو مشتبہ حالت میں گھومنے پر پیر کو گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ انہیں آج پولیس تحویل میں دیدیا گیا ۔ ملزمین کی بحیثیت محبت علی کریم ( 48 سال ) اور ضیا الرحمن خاں ( 28 سال ) متوطن مداری پور ضلع بنگلہ دیش شناخت کرلی گئی ۔ انہیں آج عدالت میں پیش کرنے پر 17 دسمبر تک پولیس تحویل میں دیدیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT