Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / گروہی جنگ :میکسیکو میں 12 افراد ہلاک

گروہی جنگ :میکسیکو میں 12 افراد ہلاک

میکسیکو 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کی دو ریاستوں میں حریف گروہوں کے درمیان لڑائی میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ۔ سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ اس سال میں قتل کے ریکارڈ میں اضافہ ہوا ہے ۔ استغاثہ آفس کے مطابق مرکزی گوانجوآٹو کے دارالحکومت میں پانچ افراد کا گولی مار قتل کردیا گیاجبکہ مغرب ساحل والی ریاست میچوآکن میں دو مقامات سے 7 لاشیں ملی ہیں۔ استغاثہ آفس نے بتایا کہ ڈرگ گروہ کے ارواپن کو نزدیک انگوہوان میں ایک خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں ملیں ۔

TOPPOPULARRECENT