Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گروہی فساد، 20افراد گرفتار

گروہی فساد، 20افراد گرفتار

شاہ پور۔/22جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یادگیر کے ایس پی سی کرشنا نے کہا کہ کہ شاہ پور کے گاؤں کنی کلور میں حال ہی میں اعلیٰ ذات اور دلتوں کے مابین گروہی فساد کے واقعہ میں 20افراد کوگرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے 6افراد کو اتوار کے دن اور مابقی 14کو منگل کے دن گرفتار کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ ان فسادات میں ایک دلت لیڈر دیوڈراپا کو قتل کردیا گیا تھا اور کئی پولیس عہدیداران و دیگر افراد زخمی ہوئے تھے۔ فساد کے بعد بہت سے خاندان دوسرے مقامات کو منتقل ہوچکے ہیں انہیں دوبارہ واپس لانے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ کنیا کلور گاؤں میں پولیس پٹرولنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

پنکچر بنانے والے کے ڈبہ میں
ایک شخص زندہ جل گیا
نارائن پیٹ۔/22جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کل رات نارائن پیٹ میں امبیڈکر چوراہا کے قریب آتشزدگی کے ایک واقعہ میں ٹائر پنکچر ڈبہ جل کر خاکستر ہوگیا اور اسکے اندر محو خواب ایک شخص زندہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ پولیس عہدیداروں کے بموجب جل کر خاکستر ہوئے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ حادثہ کا سبب ممکن ہے کہ ڈبہ میں آرام کرنے والے نامعلوم شخص بیڑی پی رہا تھا اور اندر موجود ٹائر اور ڈیزل نے آگ پکڑ لی۔ پیچھے کی جانب باہر نکلنے کی کوشش کے دوران اس کے دونوں پیر ڈبہ کا ٹین پھاڑ کر باہر نکل گئے۔ تمام جسم جل کر خاکستر ہوگیا ہے سوائے پیروں کے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ خاکستر ڈبہ کے سامنے ہی فائر اسٹیشن اور ڈی ایس پی آفس بھی موجود ہے۔ پولیس نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ نعش کو پنچنامہ کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے ایریا ہاسپٹل منتقل کیا ہے۔

ٹرین کے نیچے گر کر نوجوان کی خودکشی
سرپور ٹاؤن۔/22جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر کے نوجوان سرینواس نے ٹرین کے نیچے گر کر حودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سرپور ٹاؤن مستقر کے جدید عید گاہ کالونی کے قریب کا ساکن28سالہ سرینواس نے آج صبح کے اوقات میں سرپور ٹاؤن ریلوے اسٹیشن تا ایم پلی ریلوے گیٹ کے درمیانی علاقہ میں نامعلوم ٹرین کے نیچے گر کر خودکشی کرلی۔ خودکشی کرنے کی وجہ کا پتہ نہ چل سکا۔ ریلوے پولیس عہدیداروں نے کیس درج رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT