’گرو پروو‘ پر صدر، وزیراعظم، صدر کانگریس و دیگر کی مبارکباد

نئی دہلی23نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) صدر رامناتھ کووند نے اہل وطن کو ‘گرو پروو‘ کی مبارکباد دی ہے ۔ کووند نے جمعہ کو ٹوئٹر پر اپنے مبارکبادی پیغام میں کہاکہ تمام اہل وطن ، خاص طورپر ہندستان اور بیرون ملک میں ہمارے سکھ بھائیوں اور بہنوں کو ‘گرو پرو’ کی مبارکباد۔وزیراعظم نریندر مودی نے سکھ مذہب کے بانی گرونانک دیو جی کے یوم پیدائش پر لوگوں کومبارکباد دی۔ مودی نے جمعہ کو ٹوئٹر پر اپنے مبارکبادی پیغام میں کہاکہ شری گرو نانک دیو جی نے ہمیں سچا ئی، مذہب اور شفقت کا راستہ دکھایا۔ صدر کانگریس راہول گاندھی نے اپنے پیغام میں کہاکہ ’’آپ سبھی کو گرو پرو کی بہت بہت مبارکباد۔میری یہی دعاہے کہ گرو نانک دیو جی کی عظیم تعلیمات سے ہماری زندگی میں تعلیم،ہمدردی ،شفقت اور امن پیدا ہو‘‘۔چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی اور دیگر کئی قائدین نے بھی اِس موقع پر سکھ برادران وطن کو مبارکباد پیش کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT