Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / گرو گرام کے اسکول میں کمسن بچے کا قتل

گرو گرام کے اسکول میں کمسن بچے کا قتل

گروگرام 8ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت نئی دہلی کے مضافات سے متصلہ ہریانہ کے علاقہ گرو گرام (سابق گڑگاؤں) کے بھونڈی ٹاؤن میں واقع ایک سرکردہ اسکول میں ایک سات سالہ طالب علم کا چاقو سے گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس سمردیپ سنگھ نے کہاکہ یہ لڑکا اسکول پہونچنے کے چند منٹ بعد ٹائیلٹ کے باہر خون میں لت پت حالت میں پڑا پایا گیا۔ اس لڑکے کے والد اورینٹ کرافٹ میں بحیثیت کوالٹی منیجر برسر خدمت ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ اُنھیں اپنے بچے کو ریان انٹرنیشنل اسکول چھوڑ جانے کے بمشکل 10 منٹ بعد یعنی تقریباً 8 بجے صبح اسکول انتظامیہ سے فون کال موصول ہوا اور اُنھیں فوری ایک قریبی دواخانہ پہونچنے کیلئے کہا گیا۔ مقتول لڑکے کے والد نے کہاکہ ’’اسکول حکام نے مجھ سے کہا تھا کہ بچہ کے جسم سے خون بہہ رہا ہے اور وہ اس کو دواخانہ منتقل کررہے ہیں اور جب میں وہاں پہونچا اس لڑکے کو مردہ قرار دیا جاچکا تھا‘‘۔ اس لڑکے کے چچا نے کہاکہ یہ واقعہ اسکول انتظامیہ کی بدترین لاپرواہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT