Tuesday , December 19 2017
Home / ہندوستان / گرگاؤں میں خواتین کیلئے خصوصی بسوں کا آغاز

گرگاؤں میں خواتین کیلئے خصوصی بسوں کا آغاز

گرگاؤں۔/15ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) عوامی ٹرانسپورٹ میں خواتین کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے گرگاؤں سٹی پولیس نے آج ZIP GO ویمنس اسپیشل بسوں کا جھنڈی بتاکر آغاز کیا۔ اس موقع پر پولیس کمشنر نوین سنگھ ویرک نے کہا کہ اسمارٹ فون سے مربوط ابتداء میں 100گاڑیاں چلائی جارہی ہیں ، یہ بسیں گرگاؤں سے فریدآباد، مانیر، دوارکا اور جنوبی دہلی کے دیگر مقامات تک چلائی جائیں گی جوکہ ملٹی نیشنل اور آئی ٹی کمپنیوں میں برسر خذمت خواتین کی آمدورفت کیلئے آرام دہ اور محفوظ ثابت ہوں گی جس میں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب رہے گا اور کنٹرول روم سے نگرانی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT