Wednesday , December 12 2018

گریجویٹ و ٹیچر س حلقہ کے ایم ایل سی کیلئے رائے دہی پرامن

چہارشنبہ کو ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان ۔وسیع تر انتظامات ۔ نوین متل کا بیان

چہارشنبہ کو ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان ۔وسیع تر انتظامات ۔ نوین متل کا بیان
حیدرآباد 22 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز کونسل میںمخلوعہ حلقہ گریجویٹ اور حلقہ ٹیچرس کے ارکان کونسل کیلئے آج منعقدہ رائے دہی پرامن رہی۔ حلقہ گریجویٹ کے تین اضلاع حیدرآباد میں 37 فیصد‘ محبوب نگر میں 50 فیصد اور ضلع رنگاریڈی میں 40 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی جبکہ حلقہ ٹیچرس کے تین اضلاع نلگنڈہ میں 58.18 فیصد ورنگل میں 51.36 فیصد اور ضلع کھمم میں 49.61 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی اس طرح حلقہ ٹیچرس میں رائے دہی کا اوسط 53 فیصد رہا ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ حلقہ گریجویٹ حیدرآباد رنگا ریڈی اور محبوب نگر میں جملہ 435 رائے دہی مراکز قائم کئے گئے تھے اسی دوران مسٹر نوین متل حیدرآباد رٹرننگ آفیسر حلقہ گریجویٹ نے بتایا کہ اس حلقہ میں رائے دہی گذشتہ انتخابات کے مقابلہ میںزائد ہوئی۔ حلقہ گریجویٹ حیدرآباد رنگا ریڈی و محبوب نگر میں جملہ رائے دہندوں کی تعداد 2,96,318 ہے جن کے منجملہ 1,13,380 رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا ۔ مسٹر نوین متل کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ آج منعقدہ رائے دہی کیلئے ووٹوں کی گنتی 25 مارچ کو وکٹوریہ انڈور اسٹیڈیم واقع چادر گھاٹ میں حلقہ گریجویٹ حیدرآباد رنگا ریڈی اور محبوب نگر کے ووٹوں کی گنتی عمل میں لائی جائے گی۔ مزید بتایا جاتا ہیکہ ووٹوں کی گنتی کیلئے جملہ 28 ٹیبلس کا انتظام کیا گیا اور ووٹوں کی گنتی کے مراکز پر موثر سکیوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں اور ووٹوں کی گنتی کے ہر ایک ٹیبل کے پاس میکرو آبزرور کے علاوہ سپروائزر تین اسسٹنٹس تعینات رہیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ترجیحی بنیاد پر ووٹوں کی گنتی عمل میںلائی جائیگی ۔ گنتی کے مراکز پر امیدوار اور امیدوار کی جانب سے نامزد کئے جانے والے کاونٹنگ ایجنٹس کو ہی موجود رہنے کی اجازت دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT