Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / گریز سیکٹر میں فوج کے ساتھ وزیراعظم کی دیوالی

گریز سیکٹر میں فوج کے ساتھ وزیراعظم کی دیوالی

GUREZ VALLEY, OCT 19 (UNI):- Prime Minister, Narendra Modi celebrating the Diwali with the jawans of the Indian Army and BSF, in the Gurez Valley, near the Line of Control, in Jammu and Kashmir, on Thursday. UNI PHOTO-47U

فوج میرا خاندان، دلیری اور قربانی کے جذبے کی ستائش

سرینگر۔19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج خط قبضہ پر تعینات فوجیوں کے ساتھ ریاست جموں کشمیر کے سیکٹر گریز میں دیوالی منائی۔ انہوں نے فوجیوں کے صبر و تحمل اور قربانیوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ لوگ ان کے خاندان کا ایک حصہ ہیں۔ اپنے معلنہ دورے کے موقع پر وزیراعظم مودی آج صبح گریز پہنچے تاکہ فوج اور بی ایس ایف کے خط قبضہ پر تعینات فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائیں۔ انہوں نے وادی گریز میں فوجیوں کے ساتھ دو گھنٹے گزارے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 27 سال سے فوجی دورافتادہ مقبوضہ کشمیر کے بارے میں چلارہے ہیں اور انہوں نے فائرنگ کے کئی تبادلوں کا مشاہدہ کیا ہے جو درانداز عسکریت پسندوں کے ساتھ ہوا تھا۔ یہ ان کی مسلسل چوتھی دیوالی ہے جو وزیراعظم سرحد پر فوجیوں کے ساتھ منارہے ہیں۔ سربراہ فوج جنرل بی ایس راوت اور دیگر سینئر فوجی عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم نے فوجیوں کو مٹھائیاں پیش کیں اور ان کے ساتھ مبارکباد کا تبادلہ کیا۔ فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ایک دیگر فرد کی طرح وہ اپنی دیوالی اپنے خاندان کے ساتھ منانا چاہتے ہیں چنانچہ وہ فوجیوں کے درمیان آگئے ہیں جنہیں وہ اپنا خاندان سمجھتے ہیں۔ مودی نے کہا کہ انہیں فوجیوں کے ساتھ وقت گزارکر ایک نئی توانائی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے ان کے صبر و تحمل اور قربانی کے جذبے کی ستائش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان سے کہا گیا تھا کہ شمالی علاقہ میں موجود فوجی باقاعدہ یوگا کیا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے یقینی طور پر ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور انہیں پرسکون رہنے کا احساس حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی جو مسلح افواج سے اپنی میعاد کے اختتام پر سبکدوش ہوجاتے ہیں۔ یوگا کے بہترین تربیت کنندہ بن سکیں گے۔ وزیراعظم نے نئے عہد کے بارے میں بات چیت کی کہ ہر ایک ہندوستانی شہری کو 2022ء کے لیے جو آزادی کی 75 ویں سالگرہ ہے، انتظار کرنا ہوگا۔
انہوں نے فوجیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ نئی ایجادات کریں تاکہ ان کے مقررہ معمول کی مہمات اور فرائض زیادہ آسان، زیادہ محفوظ بن جائیں اور وہ بہترین ایجادات کے ذریعہ اپنی صلاحیتوں کی شناخت کرسکیں گے اور یوم فوج، یوم بحریہ اور یوم فضائیہ کے موقع پر ایوارڈس حاصل کرسکیں گے۔ مودی نے کہا کہ مرکز مسلح افواج کی فلاح و بہبود کا ہر ممکنہ طریقہ سے پابند ہے۔ مودی نے کہا کہ اس سلسلہ میں ایک عہدہ ایک پنشن کی اسکیم پر عمل آوری کی جارہی ہے جو برسوں سے زیرالتوا تھی۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن کا تحفظ کرتے ہوئے اپنے چہیتوں سے دور اپنی اعلی ترین روایات قربانی کے جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے تمام فوجی سرحدوں پر دلیری اور وابستگی کی علامتیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا کوئی موقع نہیں ملتا کہ دیوالی کا تہوار ان کے ساتھ منائیں۔ بہادر فوجیوں کی سرحد پر موجودگی اس تہوار کے موقع پر امید کا دیا جلاتی ہے اور نئی توانائی کروڑوں ہندوستانیوں میں پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ہندوستان کی تعمیر کا ہم سب کے لیے ایک سنہرا موقع ہے کہ فوج کے ساتھ متحدہ طور پر کام کریں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT