Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / گرینیڈ حملے میں دو شہریوں کی ہلاکت کیخلاف ترال میں ہڑتال جاری

گرینیڈ حملے میں دو شہریوں کی ہلاکت کیخلاف ترال میں ہڑتال جاری

سری نگر23ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں جمعرات کو ہوئے گرینیڈ حملے میں 2 عام شہریوں کی ہلاکت اور دیگر متعدد کے زخمی ہونے کے خلاف ہفتہ کو مسلسل دوسرے دن بھی مکمل ہڑتال رہی۔ قصبہ میں ہفتہ کو مسلسل دوسرے دن بھی دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل رہی۔ سرکاری دفاتر اور بینکوں میں معمول کا کام کاج جزوی طور پر متاثر رہا۔ قصبہ میں واقع بیشتر تعلیمی اداروں میں معمول کی تدریسی سرگرمیاں دوسرے دن بھی معطل رہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT