Thursday , October 18 2018
Home / شہر کی خبریں / گرین زمرہ میںپکوان پر پابندی، عازمین حج کو کھانے کا انتظام خود کرنا ہوگا

گرین زمرہ میںپکوان پر پابندی، عازمین حج کو کھانے کا انتظام خود کرنا ہوگا

جامع مسجد عنبر پیٹ میں تیسراحج تربیتی اجتماع ‘ جناب محمد مسیح اللہ خان و پروفیسر ایس اے شکور کا خطاب

حیدرآباد 11 مارچ ( پریس نوٹ ) تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام منتخب عازمین حج کا تیسرا تربیتی اجتماع جامع مسجد عنبرپیٹ میںجناب محمد مسیح اللہ خان ‘صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی جناب محمد مسیح اللہ خان نے اپنے صدارتی خطاب میںحجاج کرام کو اپنی صحت پر خاص توجہ دینے اور دن میں کم از کم تین کلو میٹر چہل قدمی کرنے کا مشورہ دیا ۔انہوں نے مزید حجاج کرام سے درخواست کی کہ وہ درمیانی حضرات سے حج کے تعلق کسی بھی معاملہ میں ربط پید ا نہ کریں ‘ حجاج کرام کواگرحج سے متعلق کسی بھی موضوع پر صلاح ومشورہ کرنا ہو تو راست تلنگانہ حج کمیٹی کے عہدیدار پرفیسر ایس اے شکور ایکزیکٹیو آفیسرو عرفان شریف اسسٹنٹ ایکزیکٹیو آفیسرسے ربط پیدا کریں۔ انہوں نے منتخب عازمین حج سے ریاست تلنگانہ کی ترقی اور سارے عالم کے مسلمانوں کی سلامتی و سر بلندی کیلئے دعا کی گذارش کی ۔ ایکزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور حج کی تیاریوں پر روشنی ڈالی اور حج کے سفر کے متعلق اہم نکات بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی رہنمائی کے لئے خادم الحجاج کا انتخاب کیا جا رہا ہے ۔ 200 عازمین کی رہنمائی کیلئے ایک خادم الحجاج کو مقرر کیا جا ئے گا ۔ ریا ست تلنگانہ سے 4066 حا جیوں کیلئے جملہ 20 خادم الحجام کا انتخاب قراء کے ذریعہ کیا جائے گا جو سعودی عریبہ میں حجاج اکرام کے قیام کے دوران تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی وحا جیوں کے درمیان رابطہ رکھیں گے اور حاجیوں کو سعودی عریبہ میں درپیش مسائل حل کرنے میں مدد کریں گے۔انہوں نے حیدرآباد نظام رباط میں قیام کے تعلق سے حاجیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے حیدرآباد نظام رباط میں قیام کیلئے مزید 300 حاجیوں کیلئے قیام کے انتظام کی کوشش کی جارہی ہیں، گذشتہ سال حیدرآباد نظام رباط میںنظام اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے 1286 حاجیوں کے قیام و طعام کا انتظام بکتوما بلڈنگ میںکیا گیا تھا اور اس سال حج 2018 کے جملہ 1600 نظام اسٹیٹ کے حاجیوں کی رہائش کے انتظام کی کوشش کررہی ہے ۔حیدرآباد نظام رباط کیلئے عزیزیہ زمرہ کے حاجیوں کے درمیان قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب عمل میں آئے گا اور منتخب حجاج کرام کو تقریباً 30 ہزار سے 35ہزار کا فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گرین زمرہ میں کچن کی سہولت نہیں ہے حجاج کرام کو اپنے کھانے کا انتظام خود کرنا ہوگا کیونکہ گرین زمرہ میں کھانا پکانے کیلئے حکومت سعودی عریبہ نے پابندی لگا دی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے ہرمنتخب کور کو ایک حج گائیڈ دی جائے گی جس میںمناسک حج و زیارت مسجدنبوی ﷺ و اہم ٹیلی فون نمبرات کے علاوہ لاجسٹک انتظام کی تفصیلی معلو مات فراہم کی گئی ہے ۔انہوں نے حاجیوں سے گذارش کی کہ وہ حرمیں شریفین کا تقدس بر قرار رکھیں اور سیلفی و فوٹو گرافی سے احتیاط کریں۔مولاناسید اعظم علی صوفی ‘صدر کل ہند جمعیت المشائخ نے منا سک حج وعمرہ بیان کئے اور کہا کہ حجاج کرام کوصبر و تحمل کے ساتھ حج کے ارکان اداکرنا ہوگا ‘ مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم صاحب نے فضائل و آداب زیارتِ روضہ نبوی ﷺ مدینہ منورہ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دورانِ سفراپنے زبان پہ درودِ شریف کا وردجاری رکھنا ہوگا ‘ مولانا حافظ عبد الرشید نے فضائل حج و زیارت مدینہ منورہ بیان کئے۔ تربیتی اجتماع کا آغاز جناب یوسف اشرفی امام جامع مسجد عنبر پیٹ کی قرات کلام پاک سے ہوا اورجناب مشیر قادری نے نعت شریف پیش کی ۔جناب عرفان علی حسامی نے ا حرام کی شرائط بیان کی اور احرام باندھنے کا عملی مظاہرہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT