Wednesday , December 12 2018

گرین فیل ٹاور آتشزدگی کی وجوہات کی تحقیقات ہو گی:تھریسامے

لندن، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے مرکزی لندن میں واقع 24 منزلہ گرین فیل ٹاور میں کل لگی شدید آگ کی مکمل جانچ کرانے کی یقین دہانی کی ہے ۔اس کثیرمنزلہ عمارت میں لگی شدید آگ میں 17لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ 70 سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ وزیر اعظم تھریسامے نے اس واقعہ میں لوگوں کے مارے جانے اور زخمی ھونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وعدہ کرتی ہیں کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائے گی ،جس سے آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ چل سکے ۔

TOPPOPULARRECENT