گرین لینڈ فلائی اوور پر چار گھنٹوں تک ٹریفک مسدود

جی ایچ ایم سی کی کچرا جمع کرنے والی گاڑی اچانک ناکام،شہریوں کو دشواری
حیدرآباد /18 جولائی ( سیاست نیوز ) شہر کے مصروف ترین گرین لینڈ فلائی اوور پر آج ٹریفک کا بہاؤ انتہائی طور پر اس وقت متاثر ہوگیا جب جی ایچ ایم سی کی ایک بڑی گاڑی فیل ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹریفک کا بہاؤ چار گھنٹے تک متاثر رہا اور علاقہ پنجہ گٹہ ، این ایف سی ایل چوراہا ، بیگم پیٹ اور بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 سے آنے اور جانے والی ٹریفک کئی گھنٹوں تک جام ہوگئی ۔ ایڈیشنل کمشنر ٹریفک انیل کمار گرین لینڈ فلائی اوور پہونچکر اپنی راست نگرانی میں ٹریفک کے بہاؤ کو بحال کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کے بڑے کرین کو طلب کیا اور اس کی مدد سے جی ایچ ایم سی کی کچرا منتقل کرنے والی گاڑی کو وہاں سے ہٹایا ۔ شہر کے مصروف ترین علاقہ میں ٹریفک متاثر ہونے کے نتیجہ میں شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے بہاؤ پر اثر دیکھا گیا جبکہ ٹریفک ونگ کی جانب سے ٹی وی چیانلس ، FM ریڈیو اور سوشیل میڈیا کے ذریعہ پنجہ گٹہ فلائی اوور کے سمت آنے والے افراد کو متبادل راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT