Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / گرین پیس انڈیا پر قواعد کی خلاف ورزی کا الزام

گرین پیس انڈیا پر قواعد کی خلاف ورزی کا الزام

نئی دہلی ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : ایک رضا کارانہ تنظیم گرین پیس انڈیا جس کا رجسٹریشن حکومت نے معطل کردیا ہے ۔ ایک سے زائد مرتبہ اپنی رقومات کو غلط انداز میں پیش کیا ہے اور بیرونی مالیاتی امداد کو غیر رجسٹرڈ اکاونٹ میں منتقل کیا ہے اور 50 فیصد سے زائد بیرونی فنڈ کو انتظامی اخراجات پر صرف کئے ہیں ۔ مملکتی وزیر داخلہ کرن رجیجو نے آج را

نئی دہلی ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : ایک رضا کارانہ تنظیم گرین پیس انڈیا جس کا رجسٹریشن حکومت نے معطل کردیا ہے ۔ ایک سے زائد مرتبہ اپنی رقومات کو غلط انداز میں پیش کیا ہے اور بیرونی مالیاتی امداد کو غیر رجسٹرڈ اکاونٹ میں منتقل کیا ہے اور 50 فیصد سے زائد بیرونی فنڈ کو انتظامی اخراجات پر صرف کئے ہیں ۔ مملکتی وزیر داخلہ کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ وزارت داخلہ کی تحقیقات میں یہ پتہ چلا ہے کہ گرین پیس انڈیا نے بیرونی فنڈس کو دوسرے بینک میں منتقل کیا ہے جس کی اجازت حاصل نہیں کی گئی تھی اور بیرونی ممالک سے حاصل کردہ فنڈس کی تفصیلات صحیح طریقہ پر پیش نہیں کئے گئے جو کہ فارن کنٹربیوشن ریگولیشن ایکٹ کے خلاف ہے ۔ علاوہ ازیں 50 فیصد زائد بیرونی امداد کو انتظامی امور پر خرچ کئے گئے ہیں 50 فیصد ارکان عاملہ کو وزارت داخلہ سے منظوری حاصل کئے بغیر تبدیل کردیا گیا ۔ بیرونی رقومات کو خفیہ کھاتوں میں منتقل کردیا گیا جو کہ گرین پیس انڈیا کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزی کی چند ایک مثالیں ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT