Monday , April 23 2018
Home / دنیا / گرین کارڈس کی اجرائی عاجلانہ اور مساویانہ ہونی چاہئے : سنینا

گرین کارڈس کی اجرائی عاجلانہ اور مساویانہ ہونی چاہئے : سنینا

واشنگٹن ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نفرت انگیز جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے جس ہندوستانی انجینئر سرینواس کوچی بھوتلا کا قتل کردیا گیا تھا، آج اس کی بیوی نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے امریکی حکومت سے خواہش کی کہ گرین کارڈ کی اجرائی میں حکومت کو عاجلانہ اور مساویانہ کارروائی کرنی چاہئے۔ سنینا ڈومالا نے کہا کہ ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے جس کیلئے انہیں (ہندوستانی نژاد امریکی شہری) آواز اٹھانی چاہئے اور اپنے مسائل بیان کرنے چاہئے۔ مجھے توقع ہیکہ اس معاملہ پر جب بھی کوئی فیصلہ کیا جائے گا تو ان کی (سنینا) کی کہانی (آپ بیتی) کو ضرور یاد رکھا جائے گا تاکہ اسی کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ یہ دراصل سنینا کا امریکی قانون سازوں سے گذشتہ ہفتہ ملاقات کئے جانے کی جانب اشارہ تھا جب انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں شرکت کی تھی۔ یاد رہیکہ سنینا ڈومالا کو کانگریس مین کیوین یوڈر نے صدر کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں شرکت کیلئے مدعو کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT