Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / گرین کارڈ رکھنے والوں کو امریکہ آنے کی اجازت

گرین کارڈ رکھنے والوں کو امریکہ آنے کی اجازت

میونخ، 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ٹرمپ انتظامیہ کی نئی سفر ی پابندی سے متعلقہ ایگزیکٹو ہدایت کے تحت گرین کارڈ ہولڈر باشندوں اور امریکہ آنے کا پہلے ہی منصوبہ بنا چکے لوگوں کو امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ داخلی سلامتی امور کے وزیر جان کیلی نے یہ اطلاع دی۔ “گرین کارڈ رکھنے والوں کوامریکہ آنے کی اجازت دینے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، ‘یہ ایک اچھا خیال ہے اور جہاں تک ویزا کا سوال ہے ، اگر وہ امریکہ آنے کے لئے تیار ہیں تو انہیں یہاں آنے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اگر کوئی شخص طیارے میں ہیں اور یہاں آنا چاہتے ہیں تو انہیں ملک میں آنے کی اجازت دی جائے ۔

چین نے جنوبی کوریا سے میزائل کی تعیناتی پر تشویش ظاہر کی
بیجنگ، 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جنوبی کوریا کے اپنے ہم منصب سے جدید امریکی میزائل اینٹی نظام کو تعینات کئے جانے پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔ چین کی وزارت خارجہ نے آج یہ اطلاع دی۔ مسٹر ای نے میونخ سیکورٹی کانفرنس سے الگ جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ یون بیونگ سے سے کل بات چیت میں کہا کہ چین جنوبی کوریا کی سیکورٹی ضروریات کو سمجھتا ہے لیکن اسے بھی چین کی تشویش کا احترام کرنا چاہئے ۔چین نے بار بار جنوبی کوریا کے ذریعہ ٹی ایچ اے اے ڈی تعینات کئے جانے پر اعتراض ظاہر کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT