Wednesday , December 12 2018

گرین کارڈ منتظرین میں تین چوتھائی ہندوستانی

واشنگٹن 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکام کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں مستقل رہائش کے ویزے جس کو عرف عام میں گرین کارڈ کہا جاتا ہے، اس کے منتظرین کی لسٹ میں تین چوتھائی ہندوستان کے اعلیٰ فنی افراد کی ہے۔ USCIS کی نئی تعداد رپورٹ کے مطابق روزگار پر مبنی گرین کارڈ زمرہ کے لئے کل 395,025 خارجی افراد ویٹنگ لسٹ میں شامل ہیں۔ ان میں ہندوستانیوں کیت عداد 306,601 ہے۔ اس میں منظور شدہ تارکین وطن کے لواحقین کی تعداد شامل نہیں ہے۔ گرین کارڈ ویٹنگ لسٹ میں ہندوستان کے بعد چین کا نمبر آتا ہے جن کی تعداد 67,031 ہے چنانچہ کوئی اور دوسرا ملک نہیں ہے جس کی تعداد دس ہزار سے زائد ہو۔ دوسرے ممالک میں ایل سلواڈور (7252) ، گوائیٹمالا (6027) ، ہونڈوراس (5402)، فلپائن (1491) ، میکسیکو (700) اور ویٹنام (521) شامل ہیں۔ موجودہ قانون کے مطابق ایک مالی سال میں کسی بھی آزاد ملک کو سات فیصد سے زیادہ گرین کارڈس اجراء نہیں کئے جاسکتے۔ چنانچہ ہندوستانیوں کو طویل ترین ویٹنگ لسٹ کا سامنا ہے۔ سات فیصدی پابندی کے باعث ہندوستان کے فنی ماہرین جو H-1B ویزے پر امریکہ منتقل ہوئے ہیں، شدید متاثر ہوئے ہیں۔ چنانچہ اس کے نتیجہ میں ہندوستانیوں کے لئے گرین کارڈ ویٹنگ لسٹ کی مدت 70 سال طویل تک جا پہنچی ہے۔

TOPPOPULARRECENT