Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / گریٹر حیدرآباد انتخابات میں راجندر نگر میں ٹی آر ایس کی کامیابی یقینی

گریٹر حیدرآباد انتخابات میں راجندر نگر میں ٹی آر ایس کی کامیابی یقینی

شمس آباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر میں ٹی آر ایس قائدین نے پریس میٹ منعقد کی جس میں محمد عبدالوحید عطا پور ڈیویژن میناریٹی سیل صدر نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد انتخابات میں راجندر نگر حلقہ کے تمام پانچ کارپوریٹرس سیٹوں پر ٹی آر ایس کی کامیابی یقینی ہے ۔ کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست میں فلاحی اسکیمات کے ذریعہ ریاست کو اعلی مقام تک پہنچادیا ہے ۔ شادی مبارک اسکیم کے تحت غریب لڑکیوں کی شادی کے لیے 51 ہزار روپئے دئیے جارہے ہیں۔ آٹو اسکیم کے تحت بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کا موقع فراہم کیا جارہا ہے ۔ اس سے قبل آٹو ڈرائیورس کرایہ پر آٹو چلاتے تھے اسکیم کے ذریعہ وہ خود آٹو کے مالک بن رہے ہیں ۔ ڈبل بیڈ روم فلیٹس کی بھی تقسیم عمل میں بہت جلد آئے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT