Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / گریٹر حیدرآباد انتخابات میں ٹی آر ایس کو کامیابی یقینی

گریٹر حیدرآباد انتخابات میں ٹی آر ایس کو کامیابی یقینی

پرانے شہر سے دس سے زائد کارپوریٹرس کی کامیابی کا ادعا ، ایم ہنومنت راؤ
شمس آباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : کے چندر شیکھر راؤ کے مرن برت کے 6 سال کی تکمیل کے موقع پر فلک نما ڈیویژن میں اسٹیشنری اشیاء تقسیم کئے گئے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایم ہنومنت راؤ نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ کے سی آر فلاحی اسکیمات کے ذریعہ تلنگانہ ریاست کو سنہری تلنگانہ بنانے کوشاں ہے ۔ عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے کہا کہ کے سی آر چھ سال قبل بھوک ہڑتال کرتے ہوئے تلنگانہ ریاست کو علحدہ ریاست بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ بھوک ہڑتال کے دوران کے سی آر کو آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا جس سے شہر کے حالات کشیدہ ہوگئے تھے ۔ جس کو دیکھتے ہوئے چرنجیو نے ملاقات کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے نمائندگی کی چند روز بعد تلنگانہ ریاست قائم کرنے مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ۔ ریاست قائم ہونے کے بعد انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک مثال قائم کی ۔ حیدرآباد میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے مقصد سے گوداوری کا پانی سربراہ کیا جارہا ہے ۔ اور چیف منسٹر کے سی آر نے گریٹر حیدرآباد میں آبرسانی اور برقی بلس بقایا جات کو معاف کرنے کا اعلان کیا ۔ جس سے لاکھوں خاندانوں کو بڑی راحت ملے گی ۔ اس موقع پر ایس اے قیصر بہادر پورہ انچارج ، مکرم خاں ، مرزا عبید علی ، احمد پٹیل ، زاہد احمد خاں ، محمد فاروق ، اے کے مرگیش ، امرناتھ ریڈی ، محترمہ رفعت بیگم ، غفار خاں ، محمد اکبر ، عبدالوحید ، کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT