Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے علاقہ میں ہیضہ کے واقعات میں اضافہ

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے علاقہ میں ہیضہ کے واقعات میں اضافہ

حیدرآباد 14 جولائی (یو این آئی) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے علاقہ میں ہیضہ کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ آلودہ پانی ‘ صاف صفائی کا مناسب انتظام نہ ہونے اور ناقص غذا کے سبب اس کے واقعات دیکھے جارہے ہیں ۔ غیر سرکاری طور پر ملی اطلاعات کے مطابق اب تک ہیضہ طرح کے 24′ ملیریا کے 68’ ڈینگی اور وبائی امراض کے 50معاملات درج کئے گئے ہیں۔ تلنگانہ کے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن ‘ مشیرآباد کے باپو جی نگر ‘ اڈہ گٹہ ‘ عابڈس میں ہیضہ کے واقعات دیکھے جارہے ہیں جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ پیٹ میں دردبھی اس کی علامات میں سے ایک ہے ۔ دوسری طرف عہدیداروں نے ہیضہ کے پھیلنے سے انکار کیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام معاملات انفیکشن کی وجہ سے ہوئے ہیں اور ایسے بعض واقعات ہی سامنے آئے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کے پھیلنے کو دیکھتے ہوئے احتیاط کا ڈاکٹرس نے مشورہ دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT