Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / گریٹر حیدرآباد میں مزید 9 ہزار 896 مکانات کی تعمیر کے احکامات

گریٹر حیدرآباد میں مزید 9 ہزار 896 مکانات کی تعمیر کے احکامات

۔90 ہزار 104 مکانات کی تعمیر مختلف مراحل میں داخل گریٹر حیدرآباد کے مقامات کی نشاندہی
حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 90,104 ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیرات مختلف مراحل میں ہیں جب کہ ماباقی 9896 مکانات تعمیر کرنے کی منظوری دیتے ہوئے حکومت نے جی او جاری کردیا ۔ اس پر 856 کروڑ روپئے خرچ ہونے کا تخمینہ تیار کیا گیا ۔ حکومت نے جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں ایک لاکھ ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کرنے کا گریٹر حیدرآباد کی عوام سے وعدہ کیا تھا ۔ ابھی تک 90,104 ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کرنے کے لیے نہ صرف ٹنڈرس طلب کئے گئے ہیں بلکہ تعمیری کاموں کا آغاز بھی کردیا گیا ہے ۔ مزید 9896 ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیری منظوری دیتے ہوئے ایک لاکھ ڈبل بیڈروم مکانات کے وعدے کو پورا کرنے کے لیے حکومت نے ایک اور قدم آگے بڑھایا ہے ۔ حکومت نے پہلے مرحلے میں گریٹر حیدرآباد کے 18 مقامات پر 5050 ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیرات کے لیے 428.85 کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے ۔ جہاں پر تعمیری کاموں کا آغاز ہوگیا ہے ۔ دوسرے مرحلے میں 32 مقامات پر سیلر + اسٹلیڈ + 9 منزلہ جملہ 15,519 مکانات تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر 6014 کروڑ روپئے کے مصارف ہوں گے ۔ اس کے علاوہ مزید 69,535 مکانات کی تعمیرات کے لیے ٹنڈرس طلب کئے گئے ہیں جملہ 90,104 ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کرنے کے کام مختلف مراحل میں ہیں ۔ سکریٹری بلدی نظم و نسق نوین متل نے 9896 مکانات کی تعمیرات کیلئے جی او جاری کیا ہے ۔ جس کے بعد گریٹر حیدرآباد میں ایک لاکھ ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کرنے کے ٹارگیٹ کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہوا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT