Thursday , October 18 2018
Home / شہر کی خبریں / گریٹر حیدرآباد میں ٹی آر ایس رکنیت سازی کے لیے انچارجس مقرر

گریٹر حیدرآباد میں ٹی آر ایس رکنیت سازی کے لیے انچارجس مقرر

ایم ہنمنت راؤ اڈھاک کمیٹی کنوینر مقرر ، وزراء کو بھی ذمہ داریاں

ایم ہنمنت راؤ اڈھاک کمیٹی کنوینر مقرر ، وزراء کو بھی ذمہ داریاں
حیدرآباد۔/5فبروری، ( سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میں پارٹی کے استحکام اور رکنیت سازی کے سلسلہ میں صدر ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ نے وزراء کو اسمبلی حلقوں کا انچارج مقرر کیا ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کو اسمبلی حلقہ جات ملک پیٹ، یاقوت پورہ، چارمینار، چندرائن گٹہ، بہادر پورہ اور نامپلی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی حلقہ جات مشیرآباد، عنبر پیٹ، گوشہ محل، ایل بی نگر اور خیریت آباد کے انچارج ہوں گے۔ وزیر ایکسائیز پدما راؤ کو سکندرآباد، کنٹونمنٹ، ملکاجگیری اور اوپل اسمبلی حلقوں کی ذمہ داری دی گئی۔ وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی حلقہ جات مہیشورم، راجندر نگر، شیری لنگم پلی، کاروان اور پٹن چیرو میں پارٹی کی رکنیت سازی کی نگرانی کریں گے۔ وزیر کمرشیل ٹیکسس سرینواس یادو کو حلقہ جات صنعت نگر، کوکٹ پلی، قطب اللہ پور اور جوبلی ہلز کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات سے قبل شہری حدود میں پارٹی کے استحکام پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مذکورہ وزراء اسمبلی حلقہ جات کے انچارج اور شہر کی اسٹیرنگ کمیٹی سے تال میل کے ذریعہ رکنیت سازی مہم کی نگرانی کریں گے اور گزشتہ کے مقابلہ ریکارڈ رکنیت سازی کو یقینی بنائیں گے۔ اسی دوران گریٹر حیدرآباد میں پارٹی کی اڈھاک کمیٹی کے کنوینر کی حیثیت سے ایم ہنمنت راؤ کو نامزد کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT