Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / گریٹر حیدرآباد میں ایک سال کے دوران 75 ہزار گیس کنکشن

گریٹر حیدرآباد میں ایک سال کے دوران 75 ہزار گیس کنکشن

کاروان میں زیادہ وار صنعت نگر میں کم کنکشن، دیپم اسکیم سے مزید کنکشن کی مساعی
حیدرآباد 27 ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت کی جانب سے جی ایچ ایم سی حدود میں گزشتہ ایک برس کے دوران دیپم اسکیم کے تحت 75 ہزار گیس کنکشن فراہم کئے گئے ہیں جوکہ غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کے نام جاری کئے گئے ہیں۔ حیدرآباد میں موجود گیارہ سرکلس میں حکومت نے گیس کنکشنس کی فراہمی کے ذریعہ غریب خاندانوں کی مدد کا جو فیصلہ کیا تھا اس اسکیم سے استفادہ کنندگان کی تعداد 75 ہزار تک پہونچ چکی ہے اور آئندہ بھی حکومت اس اسکیم کو جاری رکھنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ حلقہ جات اسمبلی کی اساس پر اگر دیپم اسکیم کے تحت دیئے گئے گیس کنکشنس کا جائزہ لیا جائے تو سال 2014-15 ء کے دوران حلقہ اسمبلی کاروان میں سب سے زیادہ گیس کنکشن 1483 جاری کئے گئے ہیں۔ جبکہ سب سے کم حلقہ اسمبلی صنعت نگر میں دیئے گئے ہیں۔ حلقہ اسمبلی عنبرپیٹ میں 522 غریب خاندانوں کو دیپم اسکیم کے تحت گیس کنکشن کی فراہمی عمل میں آئی ہے جبکہ بہادر پورہ میں 513 خاندان اس اسکیم سے مستفید ہوئے ہیں۔ حلقہ اسمبلی چارمینار میں 504 خواتین کو اس اسکیم کا فائدہ حاصل ہوا ہے۔ حلقہ اسمبلی گوشہ محل میں 145 خواتین کو اس اسکیم سے فائدہ پہونچا ہے۔ جوبلی ہلز میں 863 خاندان اس اسکیم سے استفادہ کرچکے ہیں جبکہ خیریت آباد میں 150 خاندان دیپم اسکیم سے استفادہ کررہے ہیں۔ حلقہ اسمبلی ملک پیٹ میں 722 خواتین کو حکومت کی جانب سے دیپم اسکیم کے تحت گیس کنکشنس فراہم کئے گئے ہیں جبکہ مشیرآباد میں 236 خواتین کو یہ کنکشن دیئے گئے۔ حلقہ اسمبلی نامپلی میں 992 غریب و متوسط خاندانوں کو گیس کنکشن حاصل ہوئے ہیں۔ یاقوت پورہ میں 816 خواتین کو دیپم اسکیم کے تحت گیس کنکشن حکومت کی جانب سے فراہم کئے گئے ہیں۔ حلقہ اسمبلی سکندرآباد میں 647 اور حلقہ چندرائن گٹہ میں 840 گیس کنکشن دیپم اسکیم کے تحت حکومت تلنگانہ نے فراہم کئے ہیں۔ ریاست میں برسر اقتدار تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی جانب سے اس اسکیم کو جاری رکھتے ہوئے مزید عوام کو فائدہ پہونچانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ اس اسکیم کو فروغ دیتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میں مددگار بنانے کوشاں ہیں۔ علاوہ ازیں سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے خاندانوں کو گیس سلینڈر کی فراہمی کے ذریعہ معیار زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT