Thursday , August 16 2018
Home / Top Stories / گریٹر نوئیڈہ میں دو عمارتیں منہدم، 3 ہلاک، تین افراد گرفتار

گریٹر نوئیڈہ میں دو عمارتیں منہدم، 3 ہلاک، تین افراد گرفتار

GREATER NOIDA, JULY 18 (UNI):-NDRF teams engaged in rescue operations looking for survivors amidst the rubble at the site of a collapsed residential building at Shah Beri village, in Greater Noida on Wednesday. UNI PHOTO-AK1U

نوئیڈہ (یو پی) ، 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تین افراد کو گریٹر نوئیڈہ میں دو عمارتیں منہدم ہوجانے کے معاملے میں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعہ میں تین افراد کی موت ہوگئی اور کئی دیگر ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں، پولیس نے آج یہ بات کہی۔ لکھنو میں حکومت اترپردیش کے ترجمان نے کہا کہ اس واقعہ کی مجسٹریٹ کے ذریعہ تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ کل رات بسراکھ پولیس اسٹیشن کے تحت شاہ بیری گاؤں میں چھ منزلہ زیرتعمیر عمارت متصل عمارت پر گرگئی۔ اس کے زیراثر دوسری عمارت بھی منہدم ہوگئی۔ چیف فائر آفیسر (سی ای او) ارون کمار سنگھ نے کہا کہ دہلی کے مضافات میں پیش آئے واقعہ میں حادثے کے وقت کم از کم 12 مزدور زیرتعمیر عمارت میں موجود تھے اور وہ تمام پھنس جانے کا اندیشہ ہے۔ دو نعشوں کو ملبے سے رات دیر گئے نکالا گیا ہے جبکہ آج صبح ایک اور نعش نکالی گئی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس میرٹھ زون رام کمار نے کہا کہ اُس زمین کے مالک گنگا شنکر دیویدی اور دو دیگر افراد دنیش اور سنجے گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ اس واقعہ کا نوٹ لیتے ہوئے گوتم بودھ نگر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ برجیش نرائن سنگھ نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے اندرون 15 یوم رپورٹ طلب کی ہے۔ چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے گوتم نگر ڈی ایم کو راحت اور بچاؤ کاموں کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ بتایا گیا کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی دو ٹیمیں جاریہ بچاؤ آپریشنس میں پولیس عملے اور فائر فائٹرز کی اعانت کررہے ہیں۔ بچاؤ کاموں میں مشغول لوگوں کو اس علاقے کی تنگ گلیوں اور وہاں جمع جم غفیر کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ دھاتی سلاخوں کو ہٹانے کیلئے ڈرل کا استعمال کیا جارہا ہے تاکہ ملبے کے نیچے دبے افراد تک رسائی حاصل ہوجائے اور اس آپریشن میں ایک ڈاگ اسکواڈ سے بھی کام لیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT