Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / گریٹر ورنگل کے میئر این نریندر اور ڈپٹی میئر خواجہ سراج الدین منتخب

گریٹر ورنگل کے میئر این نریندر اور ڈپٹی میئر خواجہ سراج الدین منتخب

ورنگل ۔ 15 ۔ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن میئر کی حیثیت سے این نریندر اور ڈپٹی میئر کی حیثیت سے محمد خواجہ سراج الدین منتخب ، انچارج کلکٹر الیکشن آفیسر پرشانت جیون پاٹل نے تمام نو منتخب کارپوریٹرس کو حلف دلایا۔ ٹی آر ایس پار ٹی کی گریٹر ورنگل میں تاریخ ساز کامیابی رہی ۔ مسلمان کو ڈپٹی میئر منتخب کرنے پر شہر کے مسلمانوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ۔ حلف برادری تقریب کے بعد ڈپٹی میئر محمد خواجہ سراج الدین کو جلوس کے ساتھ شہر میں گھمایاگیا ۔ حلف برداری تقریب میونسپل کارپوریشن کے احاطہ میں وسیع شامیانہ میں منعقد ہوئی ، اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری ، سابق ڈپٹی سی ایم ڈاکٹر ٹی راجیا ورنگل ایم پی پنسوری دیاکر ، گنڈو سدھارانی ، ایم ایل اے کونڈا سریکا، ڈی ونئے بھاسکر ، آر رمیش میونسپل کمشنر سرفراز احمد ، ایڈیشنل کمشنر شاہد مسعود و دیگر موجود تھے ۔ میئر اور ڈپٹی میئر کی حیثیت سے حلف برداری کے بعد د ونوں نے تمام قائدین اور عوام سے خیر سگالی ملاقات کی اور ان عہدوں پر انتخاب کیلئے ٹی آر ایس کے قائدین سے اظہار تشکر کیا ۔ ڈپٹی میئر کا عہدہ مسلمانوں کو رہنے پر تجسس رہا ۔

TOPPOPULARRECENT