Saturday , June 23 2018
Home / Top Stories / گری راج سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج

گری راج سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج

رانچی ؍ نئی دہلی /20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ کے خلاف جھارکھنڈ پولیس نے اشتعال انگیز ریمارک کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کیا ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ نریندر مودی کی مخالفت کرنے والوں کو پاکستان چلے جانا چاہئیے ۔ ان کے اس تبصرے پر بی جے پی قیادت نے بھی ان کی سرزنش کی ۔ گری راج سنگھ لوک سبھا حلقہ نوادا سے پارٹی

رانچی ؍ نئی دہلی /20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ کے خلاف جھارکھنڈ پولیس نے اشتعال انگیز ریمارک کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کیا ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ نریندر مودی کی مخالفت کرنے والوں کو پاکستان چلے جانا چاہئیے ۔ ان کے اس تبصرے پر بی جے پی قیادت نے بھی ان کی سرزنش کی ۔ گری راج سنگھ لوک سبھا حلقہ نوادا سے پارٹی امیدوار ہے اور وہ اپنے متنازعہ تبصرے پر قائم ہیں ۔ حالانکہ حریف سیاسی جماعتوں نے بھی ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔ دیوگھر کے ایس ڈی ایم جئے جیوتی سمنتا نے جو ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر بھی ہیں بتایا کہ گری راج کے خلاف تعزیرات ہند اور عوامی نمائندگان ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ دیوگھر کے سپرنٹنڈنٹ پولیس راکیش بنسل نے کہا کہ سمنتا کی ہدایت پر موہن پور پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔

گری راج کی تقریر کی سی ڈی کے حوالے سے سمنتا نے کہا کہ گری راج سنگھ کا بیان باہمی مخاصمت کو بڑھاوا دینے کے مترادف ہے ۔ ایف آئی آر میں بہار کے تحفظ جانوران ایکٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے کیونکہ گری راج نے کہا تھا کہ مرکز انہیں سبسیڈی دے رہا ہے جو بڑے جانور کا گوشت برآمد کرتے ہیں اور ان پر ٹیکسیس عائد کررہا ہے جو گائے پالتے ہیں ۔ کانگریس اور جنتادل (یو) نے الیکشن کمیشن سے شکایت کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ بی جے پی نے گری راج سنگھ کے ریمارکس سے خود کو لاتعلق کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی انصاف اور انسانیت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔ صدر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم سب کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتے ہیں ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق گری راج کو ان کے بیان پر پارٹی کی ناراضگی سے واقف کرادیا گیا ہے اور مستقبل میں اس طرح کے ریمارکس سے باز رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT