Saturday , November 17 2018
Home / سیاسیات / گزشتہ انتخابات کے نتائج کا تجزیہ اور موجودہ رجحان

گزشتہ انتخابات کے نتائج کا تجزیہ اور موجودہ رجحان

نئی دہلی۔ 6 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے لحاظ سے 90 نشستوں پر میں نے 49 نشستوں پر بی جے پی اور 39 نشستوں پر کانگریس اور ایک نشست پر بی ایس پی نے کامیابی حاصل کی تھی۔ 20 نومبر کے مقررہ انتخابات میں بی جے پی کے نو سبکدوش وزراء حصہ لے رہے ہیں جن میں برج موہن اگروال (رائے پور شہر جنوبی نشست)، راجیش منٹ (رائے پور شہر مغرب)، امراگروال (ملاس پور)، بھیا لال رجواڑے (بیکت پور)، امام سیوک پاٹیکرا (پرتاپ پور)، منو لال سی (منجیل)، پریم پرکاش پانڈے (بھلائی نگر) ، دیال داس باغی (نواگڑپلی) اور اجے چندراکر (کرود) کے علاوہ بی جے پی صدر دھرم لال کوشک (بلیا) شامل ہیں۔ کانگریس کے اہم قائدین میں ریاستی صدر بھوریش باگھل (پٹن) کے اسمبلی میں اپوزیشن قائد ٹی ایس سنگھ دیو (امبیکا پور) پارٹی ایم پی ورک لوک سبھا حلقہ تم رجواد ساہو اور سابق مرکزی وزیر چندن داس مہنت (شکتی) زور آزمائی کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT