Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / گزشتہ ایک سال کے دوران آر ایس ایس کی 5لاکھ شاکھاؤں کا اضافہ

گزشتہ ایک سال کے دوران آر ایس ایس کی 5لاکھ شاکھاؤں کا اضافہ

ناگپور۔/17مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام )ملک گیر سطح پر راشٹریہ سیویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس ) کی 56359 شاکھائیں (شاخیں ) ہیں جس میں 5534 شاکھائیں گزشتہ سال شامل کی گئیں۔ آر ایس ایس ودربھا ریجن کے سربراہ دیپک ناشیٹوار نے آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  بتایا کہ ملک بھر میں آر ایس ایس  کی جانب سے 1,52,388 ویلفیر پراجکٹس چلائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاریہ سال دسہرہ تہوار سے سنگھ کے ارکان خاکی چڈی ( نیکر ) کی بجائے پتلون زیب تن کریں گے۔ خاکی نیکر جو کہ گزشتہ 91سال سے آر ایس ایس کی شناخت بن گئی تھی وہ ختم کردیا جائے گا۔ اگرچیکہ خصوصی تقاریب اور دیگر پروگرامس میں یہ پتلون پہنے جائیں گے لیکن شاکھاؤں میں صبح کی ڈریل میں نیکر برقرار رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT