Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / گزشتہ سال 13.30 لاکھ ٹن بھینس کا گوشت برآمد

گزشتہ سال 13.30 لاکھ ٹن بھینس کا گوشت برآمد

نئی دہلی۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بھینس کے گوشت کی برآمدات مالی اعتبار سے گزشتہ سال 3.4 فیصد گراوٹ کیساتھ 3.92 بلین ڈالر رہی۔ اس کی اہم وجہ برازیل میں کرنسی کی قدر میں کمی تھی۔ وزیر کامرس اینڈ انڈسٹری نرملا سیتا رامن نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ برآمدات کی مقدار میں اضافہ ہوا اور یہ 13.30 لاکھ ٹن رہی جبکہ 2015-16ء میں 13.14 لاکھ ٹن بھینس کا گوشت برآمد کیا گیا۔ 2015-16ء میں 4.06 بلین ڈالرس کا گوشت برآمد کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT