Thursday , December 13 2018

گزشتہ سال 5 سیاسی جماعتوں کی مجموعی آمدنی 299.54 کروڑ

نئی دہلی۔7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سیاسی پارٹیوں کو حاصل ہونے والی آمدنی مجموعی طور پر 229.54 کروڑ روپئے درج کی گئی ہے جس میں 7 میں سے 5 سیاسی جماعتوں کے اعداد و شمار شامل ہیں جبکہ حیرت انگیز طور پر اس میں ملکی دو سب سے بڑی قومی جماعتیں بی جے پی اور کانگریس کی آمدنی شامل ہی نہیں ہے۔ اسوسی ایشن برائے جمہوری اصلاحات کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد وشمار میں مذکورہ انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ 5 قومی جماعتوں میں سے سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والوں میں سے بی ایس پی سرفہرست ہے جن کی مالی سال 2016-17 میں مجموعی آمدنی 173.58 کروڑ روپئے درج کی گئی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سالانہ آڈٹ داخل کرنے کی آٓخری تاریخ گزرجانے کے تین مہینے بعد بھی بی جے پی اور کانگریس نے اپنی آڈٹ رپورٹ الیکشن کمیشن میں داخل نہیں کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے سالانہ آڈٹس اکائونٹس داخل کرنے کے لیے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو 30 اکٹوبر 2017ء مقرر کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق بہوجن سماج پارٹی، کمیونسٹ پارٹی (مارکسسٹ) اور آل انڈیا ترنمول کانگریس نے مقررہ تاریخ کے اندر ہی اپنے آْڈٹ رپورٹ داخل کردیے تھے جبکہ سی پی آئی نے مقررہ تاریخ سے 22 دن تاخیر سے اپنے آڈٹس رپورٹس الیکشن کمیشن میں جمع کرائے۔ اسی طرح نیشنل کانگریس پارٹی نے 19 جنوری 2018ء کو یعنی تقریباً دو ماہ بعد اپنیی آڈٹس رپورٹس داخل کیا۔ مجموعی آمدنی حاصل کرنے والوں میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ایم) دوسری بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے جنہیں 100.25 کروڑ روپئے حاصل ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT