Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / گزشتہ 10سال میں صرف 3قیدیوں کو سزائے موت

گزشتہ 10سال میں صرف 3قیدیوں کو سزائے موت

نئی دہلی۔/8مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ ملک بھر میں سال 2004-14 کے دوران تقریباً 1,398 افراد کے خلاف سزائے موت سنائی گئی لیکن صرف 3قیدیوں کی سزائے موت پر تعمیل کی گئی۔ مملکتی وزیر داخلہ ہری بھائی پرتی بھائی چودھری نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی رپورٹ کے حوالے سے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ لاء کمیشن آف انڈیا نے اپنی 262 ویں رپورٹ میں یہ سفارش کی ہے کہ دہشت گردی سے متعلق جرائم کے ماسوا تمام جرائم کیلئے سزائے موت کو منسوخ کردیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT