Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / گستاخانہ کارٹونس : ممبئی میں 2 ہاکرس گرفتار

گستاخانہ کارٹونس : ممبئی میں 2 ہاکرس گرفتار

ممبئی۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) گستاخانہ کارٹونس شائع کرنے والے اُردو روزنامہ کی مبینہ طور پر فروخت میں مصروف دو ہاکرس کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ لکھنؤ کے ’’اودھ نامہ‘‘ کے مقامی ایڈیشن کی ایڈیٹر شیرین دلوی کو فرانس کے میگزین میں شائع ہونے والے ان اہانت آمیز کارٹون کی نقل شائع کرنے پر پہلے ہی گرفتار کیا گیا تھا۔ بعدازاں انہیں ضمانت

ممبئی۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) گستاخانہ کارٹونس شائع کرنے والے اُردو روزنامہ کی مبینہ طور پر فروخت میں مصروف دو ہاکرس کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ لکھنؤ کے ’’اودھ نامہ‘‘ کے مقامی ایڈیشن کی ایڈیٹر شیرین دلوی کو فرانس کے میگزین میں شائع ہونے والے ان اہانت آمیز کارٹون کی نقل شائع کرنے پر پہلے ہی گرفتار کیا گیا تھا۔ بعدازاں انہیں ضمانت دی گئی، کیونکہ انہوں نے اس سہو کیلئے معذرت خواہی کرلی تھی اور یہ اخبار بند کردیا گیا تھا۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس (ساؤتھ ریجن) کرشنا پرکاش نے بتایا کہ نیوز پیپر ہاکرس شریف احمد شیخ اور سلمان کلام شیخ کو کل رات جے جے مارگ پولیس نے اُردو روزنامہ فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ان دونوں کی آج ضمانت منظور کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک شخص ریاض چالے کی شکایت پر یہ گرفتاری عمل میں آئی۔ شکایت کنندہ نے بتایا کہ ہاکرس کو اخبار کے صفحہ اول پر 17 جنوری کو گستاخانہ کارٹون کی اشاعت کا علم تھا، اس کے باوجود انہوں نے اخبار کی فروخت جاری رکھی۔ شیرین دلوی نے اپنے بلاگ میں دعویٰ کیا کہ معذرت خواہی کے باوجود وہ روپوش ہونے کیلئے مجبور ہیں۔

TOPPOPULARRECENT