گستاخانہ کارٹون پر اردو ایڈیٹر کو راحت رسانی میں عدالتی توسیع

ممبئی ۔ 11 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) بامبے ہائیکورٹ نے آج ایک اردو روزنامہ کے ایڈیٹر کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے فراہم کردہ تحفظ کے عبوری حکمنامہ میں مزید ایک ہفتہ کی توسیع کردی۔ یہ ایڈیٹر فرانسیسی رسالہ شارلی ہیبدو میں شائع شدہ پیغمبر اسلامؐ کے گستاخانہ کارٹون کی دوبارہ اشاعت کی بناء پر تنازعہ کا شکار بن گئی تھی۔جسٹس رن

ممبئی ۔ 11 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) بامبے ہائیکورٹ نے آج ایک اردو روزنامہ کے ایڈیٹر کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے فراہم کردہ تحفظ کے عبوری حکمنامہ میں مزید ایک ہفتہ کی توسیع کردی۔ یہ ایڈیٹر فرانسیسی رسالہ شارلی ہیبدو میں شائع شدہ پیغمبر اسلامؐ کے گستاخانہ کارٹون کی دوبارہ اشاعت کی بناء پر تنازعہ کا شکار بن گئی تھی۔جسٹس رنجیت مورے اور جسٹس انوجا پربھا دیسائی پر مشتمل ایک ڈیویژن بنچ نے کہا کہ قبل ازیں ایڈیٹر ’’اودھ نامہ ‘‘ خاتون ایڈیٹر شیریں دلوی کو 17 فروری تک تحفظ میں توسیع کی جارہی ہے جبکہ اس مقدمہ کی دوبارہ سماعت شروع ہوگی۔ وکیل استغاثہ کو حکومت کا موقف واضح کرنے اس تاریخ کو عدالت میں حاضر رہنا ہوگا۔ 46 سالہ شیریں دلوی تمام ایف آئی آر جو درج کروائے گئے ہیں، عدالت میں پیش کریں گی اور گستاخانہ کارٹون کی اشاعت پر درج تمام مقدمات کی یکجائی کیلئے بھی درخواست پیش کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT