Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / گستاخ تسلیمہ نسرین وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی خواہاں

گستاخ تسلیمہ نسرین وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی خواہاں

نئی دہلی ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گستاخ مصنفہ تسلیمہ نسرین نے ریسیڈنس پرمٹ میں توسیع کے سلسلہ میں مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی اجازت طلب کی ہے۔ جلاوطن مصنفہ کی رہائش کی مدت ختم ہوگئی اور توسیع کی درخواست کے سلسلہ میں حکومت نے ہنوز کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ملعون تسلیمہ نسرین نے کہا کہ وہ کافی فکرمند ہے اور اس نے وزیرداخلہ سے وقت طلب کیا ہے تاکہ اس بارے میں نمائندگی کی جاسکے۔ تسلیمہ نسرین نے توقع ظاہر کی کہ اسے رہائش کی اجازت مل جائے گی جس کی میعاد 17 ستمبر کو ختم ہوچکی ہے۔ سوئیڈن کی شہری تسلیمہ نسرین نے کہا کہ بدترین حالات میں اسے ایسی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا اور ماضی میں اسے فوری اپائنمنٹ مل جاتا تھا لیکن اس بار دو دن گذر گئے اور کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT