Saturday , February 16 2019

گستاخ پرنسپل کو طالب علم نے گولی مار دی

پشاور ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر۔پختونخواہ میں بارہویں جماعت کے ایک طالب علم نے آج اپنے اسکول پرنسپل کو رسول اللہ صلعم کی شان میں مبینہ گستاخی پر گولی مار کر ہلاک کردیا، پولیس نے یہ بات کہی۔ یہ واقعہ ضلع چارسدہ میں خانگی زیرانتظام اسلامیہ کالج کے احاطہ میں پیش آیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس کے سربراہ ظہورآفریدی نے کہا کہ صریر خان کو فہیم اشرف نے ہلاک کیا جسے بعدازاں بندوق کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔ آفریدی نے کہا کہ یہ طالب علم گرفتاری کے وقت نعرے بلند کررہا تھا کہ اس نے رسول اللہ صلعم کی شان میں گستاخی کرنے والے کو ہلاک کیا ہے لیکن ابھی تک مقتول کے خلاف گستاخی کا کوئی ثبوت دستیاب نہیں ہوا ہے۔ کالج میں ذرائع نے گستاخی کے دعوؤں کی تکذیب میں بیان دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT