Monday , November 20 2017
Home / خواتین کا صفحہ / گلابی مٹن

گلابی مٹن

اجزاء :گوشت آدھا کلو، لال مرچ پاؤڈر دو چمچے۔ گرم مسالہ پاؤڈر آدھا چمچہ ۔ نمک حسب ذائقہ ، لونگیں چار تا چھ عدد، سبز الائچی چارتا چھ عدد، دہی آدھا پاؤ، ٹماٹر پیسٹ چار کھانے کے چمچے۔ ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچے۔ بادام 25گرام، ادرک ایک ٹکڑا، ہرادھنیا دو چمچے، تیل چار تا پانچ کھانے کے چمچے۔ پیاز ایک عدد۔
ترکیب : پہلے ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر خوب اچھی طرح سنہری کرلیں۔ پھر اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور گوشت شامل کرکے اتنا بھونیں کہ گوشت کا رنگ تبدیل ہوجائے اور پانی بالکل خشک ہوجائے۔ اب اس میں لونگ، الائچی ، نمک، دہی اور ٹماٹر کا پیسٹ شامل کرکے دو سے تین منٹ چلائیں۔ اس کے بعد لال مرچ پاؤڈر، گرم مسالہ اور بقدر ضرورت پانی شامل کرکے گلنے کیلئے ڈھانپ کر رکھ دیں۔ بیس منٹ سے آدھے گھنٹے تک جب گوشت گل جائے تو دو تا تین منٹ تک بھونیں اور جب تیل ذرا اوپر آجائے تو کٹے ہوئے بادام اور ہرا دھنیا شامل کر کے اُتار لیں۔ اب سرونگ ڈش میں لگائیں اور باریک کٹی ہوئی ادرک کی قاشوں سے سجاکر پیش کریں۔

TOPPOPULARRECENT