Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / گلابی گیند اور ڈے‘نائیٹ ٹسٹ کی تیاریاں مکمل

گلابی گیند اور ڈے‘نائیٹ ٹسٹ کی تیاریاں مکمل

سڈنی۔17 جون (سیاست ڈاٹ کام )کرکٹ کی نئی گلابی گیند کے بنانے والی کمپنی نے اسے ٹسٹ میچوں کے لئے تیار قرار دے دیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا‘ نیوزی لینڈ کے خلاف رواں سال کے اختتام میں پہلا ڈے نائیٹ کا ٹسٹ میچ کروانے کی امید کررہا ہے جہاں بریسبن، ایڈیلیڈ یا ہوبارٹ اس میچ کے لئے ممکنہ میزبان ہوسکتے ہیں۔کوکابورا کے مینیجنگ ڈائریکٹر بریٹ ایلیٹ کے

سڈنی۔17 جون (سیاست ڈاٹ کام )کرکٹ کی نئی گلابی گیند کے بنانے والی کمپنی نے اسے ٹسٹ میچوں کے لئے تیار قرار دے دیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا‘ نیوزی لینڈ کے خلاف رواں سال کے اختتام میں پہلا ڈے نائیٹ کا ٹسٹ میچ کروانے کی امید کررہا ہے جہاں بریسبن، ایڈیلیڈ یا ہوبارٹ اس میچ کے لئے ممکنہ میزبان ہوسکتے ہیں۔کوکابورا کے مینیجنگ ڈائریکٹر بریٹ ایلیٹ کے مطابق اس گیند کے تجربات سے وہ مطمئن ہیں جبکہ انگلینڈ اور آسٹریلیائی بورڈ اور ایم سی سی نے گلابی گیند کا معائنہکرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس گیند کا گزشتہ پانچ برسوں کے دوران متعددمرتبہ معائنہ کیا جاچکا ہے اور اب یہ گیند ٹسٹ میچوں کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کرکٹ ساؤتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو بھی یہ گیندیں فراہم کی ہیں اور ہم ڈومیسٹک سطح پر اس کی کارکردگی سے خوش ہیں۔جب گیند کو لال سے سفید کیا گیا تو کچھ تبدیلیاں دیکھی گئیں اسی طرح گلابی گیند میں بھی دیگر گیندوں کے مقابلے میں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں تاہم تینوں گیندوں کی سختی بالکل ایک جیسی ہے۔ایلیٹ کے مطابق تینوں گیندوں میں بہترین آسٹریلیائی چمڑے کا استعمال ہوتا ہے تاہم گلابی اور لال گیندوں کو ڈائی کی جاتا ہے تاہم سفید گیند کے ساتھ ایسا نہیں کیا جاتا۔ تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں کہ گلابی گیند کو لال گیند جیسا ہی بنایا جائے اور یہ لال گیند کی طرح برتاؤ کرے تاکہ انہیں ٹسٹ مقابلوں میں استعمال کیا جاسکے۔ کچھ بیٹسمینوں نے گیند کو واضح طور پر نہ دیکھ پانے کی شکایت کی تھی اور کچھ شائقین بھی بال کو درست انداز میں رات میں نہیں دیکھ پارہے تھے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے گلابی اور سفید گیندوں میں مزید رنگ کا اضافہ کیا ہے جس سے اس کی چمک مزید بڑھ جائے گی۔کرکٹ آسٹریلیا امید کررہا ہے کہ ڈے نائیٹ ٹسٹ مقابلے شائقین کو کام کے بعد ٹسٹ میچ دیکھنے کے لیے آمادہ کریں گے۔ کیونکہ حالیہ عرصے میں ٹسٹ میچ کے دوران شائقین کی کم تعداد موضوع بحث رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT